ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بڑے پیمانے پرکرایہ میں اضافہ دہلی میٹرو کو تباہ کردے گا : کجریوال 

بڑے پیمانے پرکرایہ میں اضافہ دہلی میٹرو کو تباہ کردے گا : کجریوال 

Sat, 25 Nov 2017 21:34:24    S.O. News Service

نئی دہلی ،25؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے ہفتے کو کہا ہے کہ دہلی میٹرومیں کرایہ کی شرح میں اضافہ سے دہلی میٹرو کو خسارہ کا سامنا کرنا پڑے کا ۔ کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ کرایہ بڑھانے کا قدم دہلی میٹرو کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔ اگر لوگ اسے استعمال کرنا بند کر دیں تو پھر اس کے کوئی معنی نہیں رہ جاتے ہیں ۔ دہلی کے وزیراعلی نے جمعہ کو جاری کردہ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 10 اکتوبر کو کرایہ کی شرح میں اضافہ کی وجہ سے 3 لاکھ مسافر دہلی میٹرو سے اب سفر نہیں کرتے ہیں ۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے جمعہ کو اپنے دفاع میں کہا کہ صرف کرایہ کی شرح میں اضافہ کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں کمی نہیں ہوسکتی ؛ بلکہ پورے سال میں مسافروں کی تعداداس بیان کردہ اعداد وشمار کے مطابق کم ہو سکتی ہے۔ دلی حکومت نے کرایہ میں اضافہ کو لے کر مخالفت کی تھی اور یہ مسئلہ DMRC اور مرکزی حکومت کے ساتھ بحث بھی کی گئی تھی۔


Share: